بھٹکل:2؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) مذہب کے نام پر شہریت دینا ہندوستانی دستور کے خلاف ہے، شہریت ترمیمی قانون مسلمانوں کو بھارت سے باہرکرنے کے لئے ہی یہ قانون بنایا ئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ویلفئیر پارٹی پارٹی آف انڈیا ( ڈبلیو پی آئی ) بھٹکل نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت صدرہند کو میمورنڈم سونپا ۔
2جنوری 2020بروز جمعرات کی شام بھٹکل اے سی صحن میں جمع ہوئے پارٹی لیڈران سمیت کارکنان نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع صدر ڈاکٹر نسیم خان اور مجاہد مصطفیٰ وغیر ہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ضلع جنرل سکریٹری شوکت خطیب نے میمورنڈم کی خواندگی کی۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر عبدالجبار اسدی ، محمد یونس رکن الدین، طلحہ سدی باپا، صادق شاہ بندری ، آصف وغیرہ موجود تھے۔
